اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نےعراق کے شہر الرمادی کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے اور آج عراقی وزير اعظم حیدرالعبادی الرمادی شہر کی آزادی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ عراقی فورسز نے الرمادی میں گذشتہ منگل سے داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا عراقی فورسز نے کارروائی کے دوران کچھ داعش دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ بعض دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169